اختلاف رائے اور اسلام کا مزاج
* اختلاف رائے اور اسلام کا مزاج * اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔ قرآن و حدیث کے ذریعہ انسانوں کی زندگی کے ہر پہلو کے لیے یا تو ظاہری اصول بنا دیے گئے ہیں یا رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ کچھ معاملات ایسے بھی ہیں جہاں فیصلے مسلمانوں کے آپسی مشورے پر چھوڑے گئے ہیں، اور یہ دراصل خدا کی جانب سے دی گئی رخصت ہے۔ ایسے میں ظاہر ہے کہ مختلف معاشروں، پس منظر، تجربات، یا سوچنے کے طریقوں کی وجہ سے افراد مختلف آرا رکھتے ہیں۔ لیکن دنیا کے دیگر ادیان یا نظاموں کے مقابلے میں اسلام میں اختلاف رائے کو مثبت سمجھا گیا ہے، بشرطیکہ یہ اختلافات تعمیری ہوں اور باہمی احترام پر مبنی ہوں۔ * ا ختلاف رائے کی اہمیت * اللہ تعالیٰ نے شورائی نظام میں برکت رکھی ہے۔ جب کسی ایک مسئلے کے حل یا فیصلے کے لیے مختلف افراد مختلف آراء رکھتے ہیں، تو اس کی وجہ سے مسئلے کے مختلف زاویے سامنے آتے ہیں، جو بہتر اور زیادہ موزوں فیصلہ لینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چونکہ مختلف افراد کو اللہ نے مختلف صلاحیتیں عطا کی ہیں، ہر ایک اپنی قابلیت کے مطابق رائے دیتا ہے اور مختلف پہلوؤں سے چیزوں کو سمجھتا ہے۔ خود نبی اکرم ...